پی سی بی آئین کے مطابق مہمند ایجنسی میں پہلاڈی سی اے کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

Cricket Tournament

Cricket Tournament

مہمند ایجنسی (شاہ محمود خان مہمند) پی سی بی آئین کے مطابق مہمند ایجنسی میں پہلاڈی سی اے کرکٹ ٹورنامنٹ شروع۔ٹورنامنٹ کاافتتاح ایم این اے ملک بلال رحمان نے کیا اور حلیمزئی تحصیل میں سپورٹس کمپلیکس کی منظوری بھی دی۔

ٹورنامنٹ کے لیے ہرقسم سہولیات فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔افتتاحی میچ میں سلطان آباد کلب نے پینتھر کلب کو 8وکٹس سے شکست دی۔ مہمند ایجنسی شگئی کرکٹ گرائونڈ میں پہلا ڈی سی اے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایم این اے ملک بلال رحمان نے کیا۔ انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلیمزئی تحصیل میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کیا اور ٹورنامنٹ میں ہر قسم سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور پلیئرز کی محنت کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بہت جلد ایجنسی سے اچھے اچھے پلیئرز قومی ٹیم تک رسائی حاصل کریں گے۔ انہوں نے ڈی سی اے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پی سی بی کو چاہئے کہ دوسرے ایجنسیوں کی طرح مہمند ایجنسی کو الگ ڈسٹرک کی حیثیت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سکروٹنی میں پی سی بی کو اندازہ بھی ہو جائے گا کہ فاٹا میں کتنے کلبز ہیں اور یہ کلبز لاہور اور کراچی کے کلبز سے بھی اچھے اور قانونی حیثیت سے بھی پورے ہیں۔ لیکن جس وقت فاٹا کے کلبز کی سکروٹنی ہو رہی تھی تو اس وقت فاٹا کے نوجوان کھیلوں کے میدانوں میں نہیں بلکہ خیمہ بستیوں میں رہ رہے تھے۔ اب چونکہ امن آیا ہے تو فاٹا کے نوجوانوں کو بھرپور موقع ملا ہے اور بہت جلد وہ ثابت بھی کریں گے۔

افتتاح کے بعد سلطان آباد کرکٹ کلب اور پینتھر کرکٹ کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ پینتھر کرکٹ کلب نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پینتھر کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑی 97رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سلطان آباد کرکٹ کلب کے احمد شاہ نے 5جبکہ منظور خان نے 2وکٹس حاصل کیے۔ سلطان آباد کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 2وکٹس کے نقصان پر پورا کر لیا جس میں کومل خان نے 40جبکہ گل دراز خان نے 30رنز بنائے۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے پول Bکے میچز کل سے کوہاٹ کرکٹ سٹیڈیم پر شروع ہونگے۔انتظامیہ کے مطابق بہت جلد اس ٹورنامنٹ کے بعد دوسرا ٹورنامنٹ بھی کھیلا جائے گا جس میں نئے کلبز بھی حصہ لیں سکیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مہمند ایجنسی کے علاوہ ایف آر کوہاٹ اور ایف آر پشاور کی ٹیمیں بھی حصہ لیں رہی ہیں جو کہ ڈسٹرک مہمند ایجنسی کے ساتھ ٹیگ ہیں۔

Cricket Tournament

Cricket Tournament

Cricket Tournament

Cricket Tournament