امن فوج میں شامل زیادتی کے مرتکب اہلکاروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

UN Peacekeepers

UN Peacekeepers

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی امن فوج کے اہلکاروں کیخلاف گذشتہ سال بچوں کیساتھ زیادتیوں کے 69 الزامات سامنے آئے۔ 2014ء کے مقابلے میں گذشتہ سال جنسی زیادتیوں کی شکایات میں اضافہ ہوا۔

انھی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے ایسی سرگرمیوں میں ملوث فوجیوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کی قرار داد منظور کی ہے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ جس ملک میں الزامات کی باضابطہ جانچ نہیں ہوتی، وہاں کے دستے کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ مصر نے ووٹنگ میں شرکت نہیں کی۔