پیمرا نے عدلیہ، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف نشریات سے روکدیا

Pemra

Pemra

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیمرا کو لکھے گئے خط میں وزرات اطلاعات و نشریات کی جانب سے الطاف حسین کے خطاب کو عوام کو اکسانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اسے نشر کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کا کہا گیا تھا۔

خط پر کارروائی کرتے ہوئے پیمرا نے چودہ نیوز چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ براہ راست پروگرام ڈیلے ڈیوائس کے ساتھ نشر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ ہدایت پر عمل نہ کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پیمرا ایکٹ کی دفعہ ستائیس کے تحت ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں عدلیہ، افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نشریات ممنوع قرار دی گئی ہیں۔

ملک کیخلاف کوئی شر انگیز تقریر یا انٹرویو بھی نشر نہیں کیا جائے گا۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ملکی سلامتی کیخلاف کسی بھی قسم کی نفرت یا شر انگیز نشریات نہیں دی جا سکتیں۔