لوگ مررہے ہیں اور ہمیں رام کتھا سنائی جارہی ہے،رشید گوڈیل

Rashid Godial

Rashid Godial

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ کراچی کے ٹیکسوں سے پورا ملک چلتا ہے،وہاں لوگ مررہے ہیں اور وزیرقصیدے پڑھ رہے ہیں،کوئی شرم اور حیا بھی ہوتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ آج مررہے ہیں اور یہ ہمیں 2018،اور 2022 کی رام کتھا سنا رہے ہیں،کراچی والوں کے ساتھ زیادتی کیوں کی جارہی ہے۔رشید گوڈیل نے کہا کہ کراچی کو اس کا حق دیں ، ہڑتال نہیں ہوگی،میرے شہر کے لوگ مر رہے ہیں اور یہ آوازیں کس رہے ہیں،میں کل رویا ہوں ایک شخص کو میت کی تدفین کیلئےقبر نہیں مل رہی۔

ان کا کہناتھا کہ جس شہر کے ٹیکسوں سے پورا ملک چلتا ہے وہاں صرف 3اسپتال اور 700 ایمبولینسیں ہیں، شہر میں غریب مرررہا ہے، لینڈ کروزرز پر چڑھنے والوں کو تو کچھ نہیں ہوتا ۔ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ جنکی عیاشیوں کیلئے قرضے لئے جاتے ہیں ان چوروں کے نام ایوان کو بتائے جائیں۔