پرویز مشرف جمعرات کے روز اچانک طبعیت خراب ہونے پر اپنے گھر میں بیہوش ہو گئے

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف جمعرات کے روز اچانک طبعیت خراب ہونے پر اپنے گھر میں بیہوش ہوگئے جس پر انھیں پی این ایس شفاپہنچایا گیا جہاں چند گھنٹے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہنے کے بعد ان کی طبعیت بہتر ہوگئی اور ڈاکٹروں نے انھیںمکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف جو جمعرات کو اپنے گھر میں تھے کہ اچانک طبیعت خراب ہوگئی انھیں ریڑھ کی ہڈی میں شدید درد محسوس ہواجس کے بعد ان کا بلڈ پریشر شوٹ کرگیااور وہ اس موقع پر بیہوش ہوگئے جس پر انھیں مقامی اسپتال پی این ایس شفاء لے جایاگیاجہاں انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرلیا گیا۔

چند گھنٹوں کی ڈاکٹروں کی کوششوں کے بعد انھیں ہوش آگیااور طبعیت بہتر ہوگئی کی جس کے بعد وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ اسپتال میں ان کے ساتھ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین شہاب، سندھ کے ترجمان سید طاھر حسین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

طبعیت کے بہتر ہونے کے بعد سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ اب باالکل ٹھیک ہیں میں عوام اور کارکنوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میری طبعیت کی خرابی کے دوران دعائیں کیں۔