پشاور میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد گرفتار

Arrest

Arrest

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے ریگی کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ایس ایم جی، 2 رائفل، 2 پستول اور 25 کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔