پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.3 روپے کمی

Petrol

Petrol

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
آج ہمارے بزنس مائنڈ وزیراعظم نوازشریف اور اِن کے اِن ہی جیسے کاروباری وزراءاور اراکین پارلیمنٹ و اِن کے قریبی ساتھیوں سمیت بہت سے اِن کے خوشامدیوں اور قومی اداروں میں اہم وکلیدی عہدوں پر فائز بیوروکریٹس(چیلوں) نے قوم کو مہنگائی میں جکڑنے اور قوم کا ستیاناس کرنے کے جتنے رنگ و روپ دھاررکھے ہیں اِس پر اللہ کی پناہ ہے قوم ، قومی خزانے سے اللے تللے کرتے حکمرانوں ، سیاستدانوں، حکومتی وزراءاور قومی اداروں میں قابض حکمرانوں کو خوش کرنے کے خاطر خوشامدی بیوروکریٹس کے کرتوتوں اور اِن سب کے عوام دُشمن اقدامات سے تنگ اور بیزارآچکی ہے اور پچھلے دِنوں تو حکومت نے اپنی لونڈی اوگرا کی بھی ایک نہ سُنی اِس نے وہی کیا اب تک جو یہ عوام دُشمن اقدامات کرتی چلی آرہی ہے۔

حالانکہ اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جوسمری بناکر وزارتِ پیٹرولیم و وزیرخزانہ اور وزیراعظم کو ارسال کی تھی اِس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6سے 7روپے کمی کی کھلی سفارش کی گئی تھی مگر ہائے رے افسوس صد افسوس…!! کہ ہمیشہ سے ہی عوام دُشمن اقدامات میںاپنے ریکارڈ توڑنے والی ن لیگ کی حکومت نے ایساہی کیا جو یہ کرتی آئی ہے، اِس نے پیٹرولیم مصنوعات میں اوگراکی سفارشات کی روشنی میں کمی کرنے کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںصرف.3 3روپے یعنی کہ اعشاریہ میں کچھ پیسے کمی کااعلان کرکے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کا بوجھ کم کرنے کے لئے جیسے مُردے کی مونچھیں کاٹ کر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

اِن دِنوں مُلک میں ایک طرف پوری قوت کے ساتھ ”نیشنل ایکشن پلان“ کے تحت کرپٹ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن جیسے عظیم منصوبے جاری ہیں تو دوسری جانب اِس صورتِ حال سے ہماری موجودہ حکومت نے فائدہ اُٹھاتے ہوئے آئی ایم ایف کی عوام دُشمن شرائط پوری کرتے ہوئے گھریلو صارفین کے لئے گیس 13اور فرٹیلائزرکے لئے 63فیصدمہنگی کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل پر ٹیکس کی شرح مُلکی تاریخ کی بلندترین سطح 45فیصدتک پہنچادی گئی ہے اور اِس پر ظلم یہ کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود بھی ہمارے بزنس مائنڈ وزیراعظم عزت مآب جنابِ محترم میاں محمدنوازشریف کی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنے عوام کو اُونٹ کے منہ میںزیرہ جتنی کمی کرکے کچھ یوں دیاہے کہ اِس کمی سے عوام حکومتی بے حسی اورخودغرضی پر تلملااُٹھے ہیں

Inflation

Inflation

حکمران الوقت سے چیخ چیخ کر یہ احتجاج کررہے ہیںکہ ”اِس سے تواچھاتھاکہ حکومت اتنی بھی کمی نہ کرتی ..اورحکومت اپنے گورکھ دھند سے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں مرنے پر چھوڑے رکھتی …یعنی اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کی جو سمری حکومت کو بھیجی تھی اور اِس حوالے سے جو پہاڑ اوگرانے کھوداتھاحکومت نے اِس پہاڑ سے ’ ’چوہا“ نکال کر عوام کو حیران و پریشان کردیاہے جس پر عوام یہ سوچ اور سمجھ رہے ہیں کہ یہ کیسی حکومت ہے جو پہاڑ سے” ہاتھی“ نکالنے کے بجائے” چوہا“ نکالنے کی اہل ہے اِس سے عوام کوآئندہ اِسی کی اُمیدرکھنے چاہئے ۔ آج اِس میں کوئی شک نہیںکہ ہماری موجودہ حکومت مُلک کو ترقی و خوشحالی اور اپنے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے بہت بڑے بڑے دعوے اور بہت سے ایسے معاملات میں چرب زبانی کرتے نہیں تھک رہی ہے مگر افسوس ہے کہ اِس کے اتنے دعوو¿ں اور وعدوں کے باوجود بھی ابھی تک عوام کو حکومت کے کئے گئے

ایسے ثمرات کہیں نظرنہیں آرہے ہیں جن سے متعلق حکومت عوام کو سبزباغات کے طرح طرح کے روزخواب دِکھارہی ہے جبکہ سابقہ مفادپرست حکمرانوں کے دورِ حکومتوں کی طرح آج موجودہ حکومت کے دواڑھائی سالہ دورِ اقتدارمیں بھی عوام ایسے ہی اپنے بجلی ،گیس کے بحرانوں اورپینے کے لئے صاف پانی جیسی محرومی اور بہترین علاج ومعالجہ اور سستی تعلیم جیسے مسائل میں دھنسے ہوئے ہیں جبکہ سوائے لاہورکے میٹروبس یا جنگلہ بس سروسزکے شروع ہونے کے مُلک کے کئی دوسرے صوبوں کے شہری جدید سفری سہولت اور دیگر دوسری آسائش زندگی سے بھی محروم ہیں اور اِس پر ہماری یہ حکومت ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںہر پندرھواڑے (پندرہ روزبعد) بے لگام اضافہ کرنے اورپھر کئی ماہ بعد اِس میں ایک چٹکی جتنی کمی کرکے سینہ پھولاکر یہ دعوی کرتی ہے کہ” پاکستان کی 68سالہ تاریخ میںخالصتاََ عوام دُوست اور عوام ہمدرد حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کا اپناوعدہ پوراکردیاہے

قومی خزانہ بڑھ رہاہے ، مُلکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، ہرسو ترقی وخوشحالی رقص کررہی ہے، مُلک میںغریبوں کامعیارِ زندگی بہترہورہاہے، اِس حکومت میں 150روپے کلودال اور10روپے کی ہوٹل کی روٹی کھاکرمُلک کے غریب عوام پیٹ بھرکرسورہے ہیںاور خوشحال زندگی گزارکر مُلکی ترقی اور خوشحالی میں اپناحصہ ڈال رہے ہیں اور ہم ایوانوں میں اپنے اقتدارکو بچانے اورایک دوسرے کو نیچادکھانے اور گرانے کی سیاست میںمگن ہیں یہ ہماراکام ہے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

جو ہم کررہے ہیں اور مُلک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جانے کے لئے اپناخون پسینہ بہانے کاجو کام مُلک کی مفلوک الحال غریب عوام کا ہے وہ یہ کرتی رہی ہے، یہ ہم سے یہ نہ پوچھے کہ ہم کیاکررہے ہیں..؟؟ مگر یہ ہماراحق ہے کہ ہم اِس سے پوچھیں کہ وہ آدھی روٹی کھارہی ہے اور مُلک اور ہمارے لئے قومی خزانہ بھررہی ہے کہ نہیں … اورہم عوام سے کہیں کہ یہ مُلک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جانے کے لئے مزیدکڑوی گولیاں نگلے اور ایک روٹی کھانے کے بجائے آدھی روٹی کھاکر مُلک کو ترقی کے لئے اپناتن من دھن قربان کرنے سے بھی دریغ نہ کرے

تب ہی اپنے اِن ہی انتہائی نیک جذبات کے ساتھ ہمارے بزنس مائنڈ وزیراعظم نے چاہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کے خاطر اوگرا( اپنی لونڈی) جیسے کسی ادارے کے عوام دوست مشوروں اور عوام ہمدرد سمری کواہمیت نہ دی جائے بس پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں صرف 3.3روپے کمی کرنے کا اعلان کردیا جائے اَب جس کے بعد مُلک میں پیٹرول کی نئی قیمت 73.76،ڈیزل82.04،ہائی اوکٹین 79.79،مٹی کا تیل(کیروسین آئل)57.11 ، لائٹ ڈیزل 53.59روپے فی لیٹرمقررکردی گئی ہے

اِس پر عوام کو یہ بھی بتایااور جتایاجائے کہ اَب بھی ہمارے یہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیںدیگرایشائی ممالک سے کہیں کم ہیںاوراِس پر حکومت کا مزیدیہ دعوی ہے کہ اپنے اِس اقدام سے حکومت نے مہنگائی کے ہاتھوں پریشان حال اپنے عوام کی تکالیف کا مداواکرنے کے خاطریہ سارے اقدامات کئے ہیں اور اِس کے ساتھ ہی آپ کے ہردلعزیز اور عوام دوست وعوام ہمدردوزیراعظم نوازشریف کی حکومت نے گیس پر سبسڈی 75ارب روپے کردی ہے“میں ایسے عوام دوست حکومتی دعوو¿ں اور وعدوں بس یہ کہہ کراجازت چاہوں گاکہ ” دھت تیرے کی“۔

Azam Azeem Azam

Azam Azeem Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com