پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے باعث پٹرول بحران کا خدشہ

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا حکام کی جانب سے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے باعث ملک میں پٹرول کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے ہیں جس کے باعث پٹرول کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

پٹرول کے ممکنہ بحران کے خدشے کے پیش نظر اوگرا نے بھی حکمت علمی طے کر لی ہے۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اوگرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئل انفورسمنٹ کو بحران سے متعلق انسپکشن کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے حکومت کو یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ کرنے کی سمری ارسال کی ہے تاہم اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم کریں گے۔