پیرمحل کی خبریں 24/1/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) بذریعہ ٹریکٹر ٹرالی سائیڈ مارکر سائیکل سوار کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق لوئر کالونی پیرمحل کارہائشی محمد مقصود و محمد شریف اڈاواہگی سے پیرمحل آ رہا تھا کہ چک نمبر680/21گ ب کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی جس کو محمدا رشد ولد قادر بخش چلارہا تھا نے تیز رفتاری سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) وراثتی مکان ہتھیانے اور بچیاں پیدا کرنے کا رنج کلہاڑی کے وار کرکے خاوند نے اپنی بیوی کو شدید زخمی کرڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نذیر شاہ ولد صادق شاہ چک نمبر319گ ب کی شادی تسلیم کوثر کے ساتھ 2005میں ہوئی جس کے بطن سے چار بچیاں ہے رات کے وقت خاوند نذیر شاہ نے اپنی بیوی کو کلہاڑیوں کے وارکرکے شدید زخمی کرڈالا اور فرارہوگیا وجہ عناد نذیر شاہ کو رنج تھاکہ اس کی بیوی بچیاں پیدا کررہی ہے تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) مٹھی بھراشرافیہ 20کروڑ عوام کی مرضی کے بغیر ان کی تقدیر کافیصلہ نہیں کرسکتی نئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے پہلے صدارتی خطاب میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا انتہائی قابل مذمت ہے۔اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری احسان ننھا راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا دہشت گردی کے ناسور کواسلام اورمسلمانوں سے جوڑنا درست نہیں۔اسلام آمن وآشتی کادین ہے اور دنیا میں بھائی چارے کے فروغ پرزور دیتاہے۔انہوں نے کہاکہ سب سے بڑادہشت گردملک خودامریکہ ہے جس نے عراق،افغانستان اور پاکستان میں لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بنادیا۔جب امریکہ دوسرے ممالک کی سرحدوں کو احترام نہیں دے گا اور مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویہ رکھے گا تو ایسے میں خود امریکہ کیسے محفوظ رہ سکتا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ کا برسراقتدار آجانا ہی امریکیوں کی فہم وفراست کی عکاسی کرتاہے۔سب سے پہلے امریکہ کا نعرہ لگانے والے امریکی صدر اقوام عالم کی خودمختاری کابھی خیال رکھیں۔اسلام اور مسلم ممالک کے خلاف پراپیگنڈہ کاسلسلہ بند ہونا چاہئے۔پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرکے ہی امریکہ خود کو محفوظ بناسکتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ نائن الیون کے بعد سے شروع ہونے والی دہشت گردی کی نام نہاد جنگ درحقیقت امت مسلمہ کے خلاف ایک سنگین سازش تھی۔اس جنگ کامقصد براہ راست مسلمانوں کونشانہ بنانا تھا۔حکومت پاکستان نے اس اتحاد کاحصہ بن کر سب سے زیادہ نقصان عوام اور پاکستان کاکیا۔اب تک اس جنگ میں پاکستانی معیشت کو100ارب کامعاشی اور60ہزار قیمتی بے گناہ جانوں کانقصان ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت اور حالات کاتقاضا ہے کہ پاکستانی حکمران امریکی غلامی کے طوق کوگلے سے اتارپھینکیں اور ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جو ملکی عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمان ہوں۔مٹھی بھراشرافیہ 20کروڑ عوام کی مرضی کے بغیر ان کی تقدیر کافیصلہ نہیں کرسکتی۔امریکہ نہ کل ہمارادوست تھا اور نہ آج وہ ہماراخیر خواہ ہے۔نئی امریکن انتظامیہ کے جارحانہ بیانات امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے لیے باعث تشویش ہیں۔