کھلاڑیوں کا کھیل کے ذریعے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت

QUAID AWAM SAHEED ZULFIQAR ALI BHUTOO SHOOTING BALL TOURNAEMNT

QUAID AWAM SAHEED ZULFIQAR ALI BHUTOO SHOOTING BALL TOURNAEMNT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین تیسری دنیا کے عظیم سیاسی مدبر قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کے موقع پر واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام شاندار نمائشی شوٹنگ بال میچ کا انعقاد کیا گیا نمائشی میچ زاہد خان نیازی میموریل اور واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

نمائشی میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی وارڈ 77 کورنگی کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف بلوچ تھے، نمائشی میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا میچ تین گیم پر مشتمل تھا، میچ کا پہلا سیٹ واحد اسپورٹس کلب نے 16-09 سے جیت کر ایک گیم کی سبقت حاصل کی لیکن دوسرا سیٹ زاہد میموریل نے11-16 سے جیت کر مقابلا برابر کر دیا۔

تیسرے اور آخری سیٹ میں دونوں ٹیم ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کرتی رہیں لیکن زاہد میموریل نے بلا آخر کامیابی حاصل کی اور آخری سیٹ 14-16 کے اسکور پر جیت لیا نمائشی میچ میں وسیم عباس، اعجاز احمد، رضوان احمد، محمد حسنین اور شمیم نے شاندار کھیل پیش کیا ، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی محمد اشرف بلوچ کے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

میچ کی ونر ٹرافی زاہد خان نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب کے کپتان محمد شمیم نے حاصل کی اس میچ کو قمرالسلام پیارے، جاوید احمد اور جمیل اختر نے سپروائز کیا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر