سیاسی کارکن سڑکوں پر تھے تو عمران بنی گالا میں سوئے ہوئے تھے: خورشید شاه

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاه نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن سڑکوں پر تھے تو عمران بنی گالا میں سوئے ہوئے تھے ، وہ قوم کے سامنے ایکسپوز ہو گئے ، ان کی اب کوئی نہیں سنے گا۔

خورشید شاہ کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کپتان کا بنی گالا کی پہاڑی سے نہ اترنا کھلاڑیوں کے باہر نہ نکلنے کی وجہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے نصرت بھٹو اور بی بی شہید کی جدوجہد کا حوالہ دیا۔ انہوں نے وزیراعظم سے بلاول کے مطالبات ماننے کا مطالبہ کیا۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن کی مایوسی خطرناک ہوتی ہے ۔ دھرنے کے لئے چندہ دینے والے پیسے واپس مانگ رہےہیں ،عمران خان کی بات اب کوئی نہیں سنے گا۔