سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کو تحفظ دینے کی پالیسی بنا رکھی ہیں، محمد سجاد

Sajjad Ali Shakir

Sajjad Ali Shakir

لاہور (سدرہ علی سے) سیاستدان جھوٹ اور فراڈ کر کے بچ نہیں سکتے ،ملک لوٹنے والوں کا احتساب اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت و صول کی جائے۔موجودہ سیاستدانوں کی سیاست نے ریاست کو کمزور کر دیا ۔حکومت اور اپوزیشن لین دین کی سیاست کو پرواز چڑھانے کے لئے ر یا ستی قوانین اور آئین کو متاثر کر رہے ہیں۔

اس خیالات کا اظہار ممبر یو سی 247 محمد سجاد نے ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیامزید کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل صاحب،چیف جسٹس صاحب بلدیاتی نظام کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما آصف رحمانی کا کہنا تھا کہسیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کو تحفظ دینے کی پالیسی بنارکھی ہیںہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بلدیاتی نما ئندوں کو جلد از جلد اختیارات منتقل کئے جائیں۔پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندے اپنے اختیارات کے لئے مظاہرے کرنے پر مجبور ہیں۔

حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ عوام کاآتش ا فشاں کسی وقت پھٹ جائے گا۔جنرل کونسلر ذولفقار قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو یر غمال بنا رکھا ہے۔ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔

سجاد علی شاکر
ممبر یو سی247
sajjadalishakir@gmail.com
03226390480