پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے سنیئر رہنما محمد حسین بروہی کے والد انتقال کر گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کراچی کے سنیئر رہنماء محمد حسین بروہی کے والد قادر بخش بروہی رضائے الہی سے انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ کوہی گوٹھ ملیر میں ادا کی گئی بعد ازاں حاجی پیر قبرستان ملیر میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ و تدفین میں پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سابق صدر راجہ عبدالرزاق ،ضلع کونسل کے چیئر مین سلمان عبداللہ مراد ،صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ ،ایم پی اے ساجد جوکھیو ،ایم این اے عبدالحکیم بلوچ ،ضلع کونسل کے رکن سردار اختر ،یوسف عارفانی ،عبدالستار حمائیتی ،حاجی منظور بلوچ ،ماما غلام اکبر بلوچ ،محراب بلوچ ،جہانگیر لاشاری ،چیئر مین یوسی 14ضلع ملیر لعل محمد بلوچ ،مجید لاشاری ،سرور بروہی ،آغا کریم خان ،جان محدم بلوچ ،اعجاز ولی ،اسلم کامریڈ ،عبدالرزاق بلوچ ،دل محمد حمائیتی ،طاہر بشیر ،اختر کلمتی کے علاوہ بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں و کارکنان اور عوام نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر