صدر ترکی کی جانب سے عیسائی طبقے کو کرسمس کی مبارکباد

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ “ہم نے تمام تر مظلومین کے لیے کسی قسم کی تفریق بازی کیے بغیر اپنے ملک کے دروازے کھول رکھیں ہیں”۔

صدر ترکی نے کرسمس کے موقع پر عیسائیت سے منسلک شہریوں کے لیے ایک تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اناطولیہ کی سر زمین پر صد ہا سال سے قائم امن و آشتی کا ماحول، فرق کو کسی سرمائے کی نظر سے دیکھنے والے، دو طرفہ احترام و محبت کو اصول بنانے، دین، زبان اور نسل کی تفریق نہ کرنے والے ہمارے قدیم رسم و رواج کا مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ” ان قدیم رسم و رواج سے منسلک ہم لوگ آج بھی جنگ، مظالم اور دباؤ کے ماحول سے راہ فرار اختیار کرنے والے انسانوں کے بغلگیر ہونے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہزاروں سالوں سے چلے آنے والا ہمارا مملکتی نظریہ، مالی و روحانی سطح کے ساتھ تمام تر بنی نو انسانوں کے لیے مثال تشکیل دینے والا ہمارے تہذیب و تمدن، مختلف مقاصد اور رسم و ریت کو ماضی کی طرح عصر حاضر میں بھی اس محلِ و قوع میں امن و امان کے ماحول میں ایک ساتھ زندہ رکھ سکنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ”

مختلف مذاہب، رسوم اور گرجا گھروں سے منسوب عیسائی شہریوں کے اپنے اعتقاد کی روشنی میں منائے گئے کرسمس کے موقع کو باہمی امداد و تعاون کو فروغ ملنے کا ایک وسیلہ ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کرنے والے جناب ایردوان نے ترکی میں مقیم عیسائی شہریوں سمیت دنیا بھر کے عیسائی طبقے کو ان کی عید کی مبارکباد پیش کی۔