صدارتی الیکشن میں روسی حکومت کی اجازت سے مداخلت کی گئی: جان کیری

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اوباما انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی کی پہلی ترجیح امریکیوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

امریکا آج پہلے سے زیادہ محفوط ہے۔ صدارتی الیکشن میں ہیکنگ کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ بالکل درست ہے۔

روسی حکومت کی اجازت سے مداخلت کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آڈیو پیغام میں حمزہ بن لادن نے فرانس، اسرائیل، پیرس اور واشنگٹن میں حملوں کی دھمکی دی تھی۔