پریس کلب، ڈیمو کریٹس کی کامیابی صحافیوں کا اعتماد ہے، عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے کراچی پریس کلب کے انتخاب میں ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی پر صدر سراج احمد، جنرل سیکریٹری مقصود یوسفی ودیگر عہدیداران کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس پینل کی شاندار کامیابی صحافیوں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ صحافی برادری کو انکی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔

عالم علی نے کہا کہ ڈیموکریٹس پینل اپنی بے مثال کارکردگی سے ثابت کرے کہ یہ پینل کی نہیں صحافیوں کی جیت ہے۔

جبکہ کامیابی کے بعد جیت اور شکست کے معاملات بھول کر صحافی برادری کے مسائل حل کیلئے سب کو یکجا اور متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت