شیعہ علما کونسل ضلع لیہ کی طرف سے یوم القدس ریلی نکالی گئی

Quds Day rally

Quds Day rally

لیہ (سٹاف رپورٹر) شیعہ علما کونسل ضلع لیہ کی طرف سے یوم القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں مردوخواتین نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی حاجی شاہ چوک لیہ سے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ سید نیئر عباس شاہ کاظمی ضلعی صدر شیعہ علما کونسل کی قیادت میں نکالی گئی ۔ریلی کے شرکا ء پلے کارڈز اور بینر ز اُٹھا رکھے تھے جس میں فلسطین کی حمایت میں جبکہ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید نیئر عباس شاہ کاظمی نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر اقوام ِ متحدہ اور خود کو انسانیت کا علم بردار امریکہ اس پر خاموش تماشائی کیوں بنا ہوا ہیانہوں نے کہا کہ ہمارے نام نہاد لیڈران امریکہ اور اسرائیل کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے فلسطین کے حق میں آج تک کوئی بیا ن بھی جاری نہیں کیاگیا ۔

واحد شیعہ علما کونسل ہر سال فلسطین بھاہیوں سے اظہار ِ یکجہتی کے لئے پاکستان کے تمام اضلاع میں یوم القدس میں ریلیاں نکالتے ہیں اس کا مطلب اسرائیل اور امریکہ کو یہ باورر کرانا ہے کہ مسلمان قوم آج بھی ایک زندہ قو م ہے اس موقع ذوالفقا ر اولکھ سینئر نیب صدر سید سعادت کاظمی جنرل سیکرٹر ی ڈاکٹر سید علی شاہ ، سید اختر عباس شاہ ، سید وقاص کاظمی ، سید رمیض حسن کاظمی ،سید عامر عباس کاظمی ، اکرام عباس ، غلام رضا شاہ، منیر بھٹہ و دیگر علما نے ریلی کے شرکاء سے خطا ب کیا واضح رہے کہ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کیے گئے تھے۔