وزیراعظم اور آرمی چیف کی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مدینہ منورہ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی سے پہلے مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا اور روضہ رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کیلئے مسجد نبوی پہنچے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے اور روضہ رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔