وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے ، وہ گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے اور گورنر ہاؤس میں امن وامان کی صورت حال سمیت ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم کی ایک مقامی ہوٹل میں ہولی کے تہوار میں بھی شرکت متوقع ہے۔