وزیر اعظم کا آپریشن کامیاب رہا : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف آپریشن سے قبل انتہائی پرسکون تھے اور انہوں نے اپنی والدہ کو فون کر کے ان سے دعائیں لیں اور اپنی خیریت کے حوالے سے آگاہ بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم نے وزیر اعظم کیلئے دعائیں کیں جس کے نتیجے میں وزیر اعظم کا آپریشن کامیاب رہا اور جلد ہی انہیں آئی سی یو میں شفٹ کر دیا جائے گا۔