پیرمحل کی خبریں 8/12/2016

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (نامہ نگار) 70 ارب روپے کا ZKB کا ٹھیکہ ،،،،ٹھیکیدار نے سرکاری رقبہ سے مٹی اٹھاکر زیر تعمیر لاہور کراچی موٹروے کی برتی کرنا شروع کر دی اربوں روپے کا صوبائی حکومت کو ٹیکہ بھرتی کی رقم ٹھیکیدار کو جاری ہونے کے باوجود غیر قانونی طورپر مٹی اٹھانے کا سلسلہ جاری اے سی پیرمحل اور مجاز اتھارٹی کی طرف سے ایکشن لینے کے باوجود بااثر ٹھیکیدار نے سرکاری رقبہ جات میں 20فٹ کے گڑھے ڈال کر مٹی اٹھاکر زیر تعمیر موٹروے کی بھرتی کی جا رہی ہے فی الفور سرکاری رقبہ جات سے مٹی چوری بند کروائی جائے محمد رفیق نمبردار چک 320گ ب سماجی حلقے تفصیل کے مطابق چک نمبر320گ ب مربع نمبر44کیلہ نمبر1,2,3رقبہ صوبائی حکومت اور چک نمبر321گ ب مربع نمبر19، مربع نمبر31مربع نمبر33مربع نمبر50سمیت سینکڑوں ایکڑ رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت ہے اس رقبہ سے بااثر ٹھیکیدار ٹوبہ ٹیک سنگھ ظاہر خان مالک ZKBکنٹرکشن کمپنی وغیرہ نے موٹر وے کراچی تالاہور کی بھرتی کے لیے 70ارب روپے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے اردگر کے زمینداروں کو مٹی کی قیمت دینے کی بجائے انہیں حکومت کی طرف سے اجازت کا ڈرامہ کرکے اور سرکاری رقبہ سے مٹی اٹھاکر زیر تعمیر موٹروے کا بھرت ڈالا جارہا ہے جبکہ اس بھرت کا ٹھیکیدار نے حکومت سے کروڑوں روپے پیشگی وصول کررکھا ہے حالانکہ رقبہ صوبائی حکومت ہے جس کی مٹی کی ادائیگی نہیں ہونی چاہیے تھی اگر ادائیگی کی گئی ہے تو وہ خزانہ سرکارمیں جمع ہونا چاہیے تھی مگرٹھیکیدار نے کسی بھی قسم کی ادائیگی خزانہ سرکار میں جمع نہ کروائی اور نہ ہی کسی قسم کی اجازت لی حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، تحصیلدار پیرمحل اور پٹواری کی رپورٹ پر موقع ملاحظہ کرکے کئی ماہ سے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی وساطت سے ممبر کالونی بور ڈ جواد رفیق ملک جن کے پاس سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا اضافی چارج بھی ہے کو تحریر ی طورپر آگاہ کررکھا ہے مگر پنجاب بورڈ آف ریونیو کی طرف سے کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے پر بااثر ٹھیکیدار اربوں روپے کی ادائیگی ہونے کے باوجود کروڑوں روپے مالیت کی مٹی سرکاری رقبہ جات سے سرعام چوری کرکے موٹروے بھرتی میں استعمال کر چکا ہے جبکہ پنجاب بورڈ آف ریونیو کی طرف سے کسی قسم کی کاروائی کے احکامات جاری نہ ہونے پر بااثر ٹھیکیدار کے سامنے تحصیل انتظامیہ بے بس ہے محمد رفیق نمبردار ، محمد یونس ولد جان محمد سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام کو دی گئی درخواستوں میں کروڑوں روپے کی سرکاری رقبہ جات سے مٹی چوری کرنے پر ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وصول کی گئی رقم بازیاب کرواکر خزانہ سرکار میں جمع کروانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ٹھیکیدار کے موجود کارندوں کا کہنا ہے کہ مٹی کی قیمت اداکررہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Visit

Visit

پیرمحل ( نامہ نگار ) اے سی پیرمحل کا ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ کے ہمراہ سول ہسپتال پیرمحل کا دورہ ادویات کی کوالٹی اور صحت صفائی پرتوجہ دینے کی ہدایات تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ اور فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ کے ہمراہ سول ہسپتال پیرمحل ،کادورہ کرکے سرکاری ہسپتال میں ادویات کے سٹاک کو چیک کیا اور ہسپتال میں صحت وصفائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کی اس موقع پرانہوںنے کہا پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیاجائے گا علاوہ ازیں سرکاری ہسپتالوں میں صحت وصفائی پر توجہ نہ دینے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ملازمین کی بائیو میٹرک ا ورمینوئل حاضری کو بھی چیک کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ ا سٹینڈز ختم کئے جائیں تاکہ نہ صرف مسافروں کے حقوق کو تحفظ ملے بلکہ ٹرانسپورٹر ز بھی قانون کے دائرے میں رہ کر کاروبار کر سکیں مختلف سرکاری محکموں کی غفلت اور سیاسی عناصر کی سر پر ستی کی وجہ سے اللہ چوک پیرمحل میں قائم کئے گئے ناجائز اڈوں کے نتیجے میں ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں جنرل بس اسٹینڈ کے باہر،اے سی کو چز اسٹینڈ کے علاوہ شہر کے متعدد مقامات پر غیر منظور شدہ اڈے عوام کے لیے دردسربنے ہوئے ہیں قانون کی پاسداری کر نے والے ٹرانسپورٹر ز اور اڈہ مالکان مسافروں کو تمام تر سہولیات اور حکومت کو مکمل ٹیکس دینے کے باوجود مشکلات کا شکار ہیں تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں وسیع عریض جنرل بس اسٹینڈ موجود ہے ٹی ایم اے کمالیہ جنرل بس اسٹینڈ سے سالانہ ایک کروڑ روپے تک ریونیو وصول کرنے کے باوجود وہاں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو سہولیات دینے میں مکمل طورپر ناکام رہی اب پیرمحل تحصیل بن چکی ہے وسیع عریض جنرل بس اسٹینڈ موجود ہونے کے باوجود ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ایم ایم پی آئی ، ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے کمالیہ کی غفلت لاپروہی کے باعث جنرل بس اسٹینڈ کے باہر اے سی روڈلائنر کے غیرقانونی اڈاجات اور ا للہ چوک پیرمحل میں قائم کئے گئے ناجائز اڈوں کے نتیجے میں ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیںسماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ایم ایم پی آئی ، ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے پیرمحل کو ان غیرقانونی اڈاجات کے خلاف کاروائی کا پابندبنایا جائے تاکہ وسیع عریض بس اسٹینڈ کامناسب استعمال ممکن ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پریس کے شعبہ میں ڈکٹیٹر شپ قائم کرنے کی بجائے مشاورت کے ساتھ معاملات طے کرنے کی عمدہ مثال قائم کی جائے گی اور شعبہ صحافت کے وقار کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے جائیں گے جرنلسٹس ایکشن کونسل پاکستان علاقائی صحافیوں کے حقو ق کے لیے کوشاں ہے ان خیالا ت کا اظہار راناغلام سرور بابرمرکزی صدر ، رانا عبدالوحید خان نسیم ،مرکزی چیئرمین جرنلسٹس ایکشن کونسل نے اپنے دورہ کے دوران علاقائی صحافیوں سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دورمیں صحافت کا کردار بہت بڑھ گیا ہے اطلاعات کی بارش کرنے والے کارکن صحافی اپنے مسائل میں خود پھنس کر رہ گیا ہے اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کا اہم تقاضا تھا جس کو پورا کرنے کے لیے جرنلٹس ایکشن کونسل پاکستان نے پاکستان بھر کے علاقائی صحافیوں کے کاز کے لیے جدوجہد کا آغاز کردیا جس میں بلاتفریق ہر کارکن صحافی کو مقام
حاصل ہوگا جس میں علاقائی صحافی جرنلٹس ایکشن کونسل کے پلیٹ فارم سے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاسکیں گے انہوںنے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے علاقائی صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوںنے کہا میڈیا میں موجود غیر صحافتی لوگوںنے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا صحافتی دہشت گردی ختم کرنے سمیت اس مقدس شعبہ میں موجو د غیر ورکنگ لوگوں کے ہاتھوں شعبہ صحافت کو آزادکروانا وقت کا تقاضا ہے انہوںنے کہا صحافتی آزادی کارکن صحافیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے مگر آج صحافت کے شعبہ میں موجود دھڑے بندی کی وجہ سے کارکن صحافی اور میڈیا مالکان سخت مشکلات کا شکار ہے صحافیوں کو آپس کے فروعی اختلافات کو بھلاکر اپنے کاز کے لیے متحد ہونا ہوگا اجلاس میں راناشاہد الرحمن چیئرمین ، رانا محمد اشرف جنرل سیکرٹری ،محمد سلیم گل نائب صدر سمیت کثیر تعداد میں جرنلسٹ ایکشن کونسل کے ممبران نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار ) انتظامیہ کی سردمہری پنجاب حکومت کی ون ڈش سے زائد کھانوں پر پابندی کے احکامات کی کھلم کھلاخلاف ورزی پارکس اور گلیوں میں سڑکیں بلاک کرکے شامیانے لگاکر انواع اقسام کے کھانے دیے جارہے ہیں تفصیل کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم کے مطابق شادی بیاہ پر ون ڈش کی اجازت ملنے کے باعث غریب اورسفیدپوش طبقہ کوریلیف ملا تھا مگر انتظامیہ کی سردمہری کے باعث انواع واقسام کے کھانے اور شہر کی اہم سڑکوں گلیوں کوتین تین دن شامیانے لگاکر بلاک کرکے پنجاب حکومت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ پبلک کے لیے قائم کیا گیا اقبال پارک پیرمحل امیر طبقے کے لیے شادی گھر بن چکا ہے یونین ناظم سمیت مانیٹرنگ اتھارٹی کوباقاعدہ دعو ت نامہ بھیج کرکوئی بھی کاروائی کرنے سے نہ صرف تحفظ حاصل کرلیا جاتاہے بلکہ کسی قسم کے چھاپے کے پیش نظر ان کی معاونت حاصل کی جاتی ہے سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ فی الفور ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد رکروایاجائے سڑکوں گلیوں پارکس میں شادی بیاہ پر پابندی لگائی جائے