تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کردیئے گئے

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دیئے ۔ سولو فلائٹ کے بجائے سب کو رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی ۔ پانامہ لیکس کی چھان بین کیلئے بین الاقوامی آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کردیا ۔

پی ٹی آئی کپتان کا رائیونڈ مارچ پر مکمل دھیان ، انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان ۔ عمران خان نے پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کیا مگر انتخابات کا التوا ، پانامہ لیکس کا نتیجہ قرار دیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف کا پانامہ لیکس کے خلاف تحریک میں سولو فلائٹ نہ کرنے کا بتایا ۔ رائیونڈ مارچ سے پہلے اے پی سی بلانے کا عندیہ دیا ۔ عمران خان نے بتایا پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے انٹرنیشنل فرانزک فرم کی خدمات حاصل کر رہے ہیں ، سمندر پار پاکستانی فیس ادا کرنے کیلئے تعاون کریں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں کے لئے چار کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں ۔