پی ٹی آئی عوام کو ان کے حقوق دلانے اور انہیں ظلم اور کرپشن سے نجات دلانے کے لئے میدان میں کھڑی ہے

APWA

APWA

زیارت : حلقہ پی بی ٧ زیارت ٹو سنجاوئی کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ زیارت سنجاوی کے عوام مفاد پرستوں کو جان چکے ہیں۔ اسلام پرستوں اور قوم پرستوں کا سورج اب ہمیشہ کے لئے غروب ہو چکا ہے اور جیت پی ٹی آئی کا مقدر بن چکا ہے۔

پی ٹی آئی کی جنگ عوام کی جنگ ہے پی ٹی آئی عوام کو اندھیروں سے نکال کر خوشحالی کے طرف لے آئیگی۔ پی ٹی آئی ظلم و کرپشن کے خلاف میدان عمل میں کھڑی ہے اور انشاء اللہ اس مرتبہ جیت پی ٹی آئی کی مقدر بنے گی اور مزید کہا کہ مفاد پرستوں کے اقتدار کا سورج اب غروب ہو چکا ہے۔ عوام کو سبز باغ دکھا کر ایونوں میں پہنچنے والوں نے صرف اثاثے بنائے ہیں ان ناہل اور کرپٹ حکمرانوں کو اب مزید عوام کے حقوق سے کھیلنے نہیں دینگے پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ان تمام کرپٹ ٹولوں کا احتساب کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیارت میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسلئہ حل کیاجائے
زیارت شہر میں پندرہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ لوڈشیڈنگ خاتمے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ مدثراحمد کاکڑ
زیار ت: مدثراحمد کاکڑ ، غلام حیدر سارنگزئی ،شہزادخان اورجنید خان نے کہا ہے کہ زیارت شہر میں پندرہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے بدترین لوڈشیڈنگ واپڈا حکام کی غفلت اور حکومتی نا اہلی ظاہر کررہی ہے لوڈشیڈنگ کی خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ضلعی ہیڈکوارٹر میں بجلی فراہمی کی یہی صورتحال ہے تو دوسرے دیہاتی علاقوں میں بجلی کا کیا حال ہو گا حکومت کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن بجلی ختم کرنے کے دعوئے تو دور کی بات ہے ضرورت کی بجلی بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہے جس سے ہر طبقہ کے لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں اور سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے زیارت جیسے پرفضاء اور سیاحتی مقام میں بجلی کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔حکومت اور واپڈا حکام وادی زیارت جیسے سیاحتی علاقے کی خوبصورتی اور سیاحوں کی ذیادہ آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرکے چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے۔

زیار ت میں سرد ہواوں کا سلسلہ جاری گیس پریشر میں بدترین کمی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا درپیش