تحریک انصاف کی (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کیخلاف مقدمے کیلیے درخواست

Daniyal Aziz and Imran Ismail

Daniyal Aziz and Imran Ismail

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل پارٹی کے دیگر رہنماؤں فیصل واڈا اور خرم شیر زمان کے ساتھ (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع کرانے کراچی کے درخشاں تھانے پہنچے جہاں انہوں نے دانیال عزیز کی جانب سے مبینہ دھمکیوں پر ان کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست جمع کرائی۔ عمران اسماعیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ دانیال عزیز نے انہیں ٹی وی شو میں بیٹھ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور انہیں دانیال عزیز سے خطرہ لاحق ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ دانیال عزیز نے مجھے ٹی وی شو میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اب تمہارا وقت ختم ہوچکا ہے اور میں تمہاری ٹانگیں کاٹ دوں گا جس پر مجھے ان سے خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم (ن) لیگ کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی حکومتوں نے معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج نہیں ہونے دیتیں لہٰذا مقدمے کی درخواست دینے سے کچھ نہیں ہوا تو پھر عدالت سے رجوع کریں گے۔