عوامی خدمت کے ذریعے خدا اور اسکی مخلوق کو راضی کیا جا سکتا ہے: سید علی ناصر رضوی

DPO Kasur Syed Ali Nasir Meeting

DPO Kasur Syed Ali Nasir Meeting

قصور (محمد عمران سلفی سے) کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کا حل اورعوام کو انصاف مہیا کرنا ہے اور یہ کام خدمت سے ممکن ہے صرف عوامی خدمت کے ذریعے خدااور اس کی مخلوق کو راضی کیا جاسکتا ہے شہریوں کی خدمت اور انصاف دلوانے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا تاہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ ہم عوامی خادم ہیں ہمارا کام عوام کو انصاف مہیا کرنا ہے اور جو افسران یہ کام نہیں کرسکتے وہ پولیس کی نوکری چھوڑ دیں۔ کھلی کچہری کے دوران 66کے قریب سائلین نے درخواستیں گزاریں جن پر ڈی پی اوقصور نے موقعہ پر ہی احکامات جاری کیے ۔ کھلی کچہری کے دوران انہوں نے 4مقدمات کے ہردوفریقین کے موقف کو بھی سنا اور ناقص تفتیش اور فرائض میں غفلت برتنے پر تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیو مہم کے سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ کے عملہ کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں
قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ضلع بھر میں شروع کی جانے والی حالیہ پولیو مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کے ملازمین ، ٹیموں اور پولیو کے کیمپوں کیلئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور نے کہا کہ ضلع بھر میں شروع ہونے والی سپیشل پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 20تھانوں کے ایس ایچ او ز کو احکامات صادر کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی پلان بھی جاری کیا گیا ہے پولیو مہم کی نگرانی چاروں ایس ڈی پی اوز کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے اہلکار مسلح اسلحہ ہوں گے اور پولیو ڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313