وزیر اعلیٰ پنجاب پسماندہ یونین کونسلز کو خصوصی فنڈز مہیا کرئے۔ علی محمد خان بلوچ

Ali Mohammad Khan Baloch

Ali Mohammad Khan Baloch

چوٹی زیریں (حبیب الرحمن خان چنگوانی) وزیر اعلیٰ پنجاب پسماندہ یونین کونسلز کو خصوصی فنڈز مہیا کرئے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر علی محمد خان بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ڈیرہ غازیخان کی پسماندہ یونین کونسل بالخصوص یو سی متفرق چاہان کو خصوصی فنڈز مہیا کرئے کیونکہ یہ یونین کونسل ضلع ڈیرہ غازیخان میں پسماندہ ہونے کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تصور کی جاتی ہے یہاں کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہے۔

جب بھی مسلم لیگ کی حکومت کو مشکل وقت آیا یہاں کی عوام نے قائد کے فیصلے پر لبیک کیا اور بھرپور اپنی شمولیت اختیار کی۔