پنجاب بھر میں سی این جی 1 روپیے 50 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی

CNG

CNG

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ ایل این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق، اب پنجاب میں سی این جی کی قیمت 53 روپے 30 پیسے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔