پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس کی نشستوں میں 12.5 فیصد کمی غریبوں کا استحصال ہے

Osama Naseer

Osama Naseer

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم اسامہ نصیر نے کہا ہے کہ بی ایس کی نشستوں میں 12.5 فی صد کمی غریب طلبہ و طالبات کے ساتھ ذیادتی ہے اس کے نتیجے میں لگ بھگ 650 طالبعلم پنجاب یونیورسٹی میں داخلے سے محروم رہیں گے۔یہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نجی تعلیمی اداروں کو نوازنے کی کوشش کی جارہی ہے ، غریب طلبہ و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی کششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

سرکاری تعلیمی اداروں میں تعداد کو آہستہ آہستہ کم کر کے انہیں نجی کرنے کی چالوں سے طالبعلم بخوبی واقف ہیں ،طالبعلم اپنے حقوق کی جنگ لڑنا جانتے ہیں۔ انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے 12.5 فی صد کے فیصلے کو واپس لے کر طالبعلموں کے مستقبل کو روشن بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ورنہ طالبعلم سڑکوں پر آنے کو مجبور ہوں گے۔

مزید ازاں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نے پنجاب یونیورسٹی کے بی۔اے، بی ایس سی کے امتحانات میں پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ اس سال پنجا ب یونیورسٹی بی اے ، بی ایس سی کا رلٹ 39.93 فی صد رہا۔امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کی تعداد 121658 تھی جن میں سے پاس ہونے والے طالبعلم 48582 رہے۔