پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کا تصادم : آئی ایس او کا اظہار تشویش

Punjab University – Students Clash

Punjab University – Students Clash

اسلام آباد: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نسیم کربلائی نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگومیں گزشتہ روز جامعہ پنجاب میں ہونے والے افسوسنا ک واقع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔نسیم کربلائی کا کہنا تھا یونیورسٹیز میںپرتشدد کارروائیوں کاسلسلہ ختم ہونا چاہئے تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیمی درسگاہوں میں جان لیوا تصادم انتہائی قابل تشویش ہیں پنجاب یونیورسٹی تصادم میں ملوث عناصر کو بینقا ب کیا جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جا سکے انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں تا کہ طلبہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی پرتشددکارروائیاں ہی طلباء یونین کی بحالی میں رکاوٹ ہیں تمام طلباء تنظیموں کو کو تعلیم کے فروغ اور ملک کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے جو جامعات میں انتہاء پسندانہ کارروائیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔