پیر محمد اسلم قادری رحمة اللہ علیہ کی اہلیہ محترمہ غلام فاطمہ رحمة اللہ علیہا رحلت فرما گئیں

Gujrat

Gujrat

گجرات لاہور اسلام آباد: عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت شیخ المشائخ خواجہ پیر محمد اسلم قادری رحمة اللہ علیہ کی اہلیہ محترمہ اور مفتی اعظم مفتی محمد اشرف القادری، پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، مبلغ یورپ مفتی محمد معروف قادری، مبلغ برطانیہ پیر مسعود قادری کی والدہ ماجدہ محترمہ غلا م فاطمہ رحمة اللہ علیہا رحلت فرما گئیں۔

آپ کی نماز جنازہ 25 نومبر نماز جمعة المبارک کے بعد 4 بجے نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ نے چاروں بیٹوں کو متبحر علماء اور تینوں بیٹیوں کو درس نظامی کی قابل ترین معلمہ بنایا اور بے شمار یتیموں ومساکین کی پرورش کی اور ہزاروں علماء ، حفاظ قرآن اور عالمات فاضلات کی خدمت کی۔ مرحومہ کی سیرت تقویٰ وطہارت، عبادت وریاضت اور کثرت تلاوت قرآن سے عبارت ہے۔ مرحومہ اپنے وقت کی ولیہ کاملہ تھیں۔

پاکستان اور بیرونی ممالک کے ممتاز علماء ومشائخ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مرحومہ کے وصال کو بہت بڑا دینی نقصان قرار دے کر مرحومہ کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

محمد شبیر حسین ساہی، سیکرٹری شعبہ نشر وواشاعت نیک آباد شریف