قاضی خالد علی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی

Qazi Khalid Ali-Meeting

Qazi Khalid Ali-Meeting

کراچی: شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے بانی وائس چانسلر جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی خالد علی نے آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، میں عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ یونیورسٹی کے غیر ملکی جامعات سے تعلیمی روابط اور اس سلسلے میں برطانوی دوروں کے سلسلے کے بارے میں آگاہ کیا۔

بانی وائس چانسلر نے جامعہ ِ قانون کی کارگردگی کی رپورٹ پیش کی، اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو داخلوں سٹی کیمپس ، شہید بینظیر بھٹو کیمپس کورنگی اور مرکزی کیمپس ملیر کے متعلق آگاہ کیا۔ عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے اِن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ ِ قانون، پاکستان میں تعلیمی انقلاب کی طرف پہلا قدم ہے۔

انہوں نے جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی خالد علی کو یہ یقین دلایا کہ جامعہ ِ قانون اور انِ کو عدلیہ کی سرپرستی حاصل رہے گی۔ عزت مآب چیف جسٹس صاحب نے اِس موقع پر کہا کہ بانی وائس چانسلر کی کوششیں نہ صرف قابل ِ ستائش اور قابل ِ تحسین ہیں بلکہ یہ تاریخ کا حصہ بنے گی۔ اس ِ موقع پر بانی وائس چانسلر نے اپنی عدالتی فیصلوں پر مشتمل کتاب بھی چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کی۔

سید شرف علی شاہ
رجسٹرار
شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لائ