قائد اعظم کپ سائیکل ریس آج منعقد ہو گی

Cycle Race

Cycle Race

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد اور کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے قائد اعظم کپ سائیکل ریس (آج) مورخہ یکم جنوری 2017ء بروز اتوار منعقد ہوگی۔

سائیکل ریس کے چیف آرگنائزر اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ریس صبح 9بجے کمشنر کراچی آفس سے شروع ہوکر 52کلو میٹر کا سفر طے کرکے ریلوے اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوگا۔

سائیکل ریس کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان سائیکلٹ میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کریں گے۔

جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات