کوئٹہ :ہزارگنجی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

Firing

Firing

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے ہزارگنجی میں نامعلون افراد کی جانب سے کی جانے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواحی علاقے ہزارگنجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جہاں پر مقتول کی شناخت بہاءالدین کے نام سے ہوئی ہے جوکہ نوشکی کا رہائشی ہے،تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔