متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کا نکاسی آب کی بہتری کے لئے اقدامات تیز

Shah Faisal Zone DMC Korangi Karachi

Shah Faisal Zone DMC Korangi Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں نکاسی آب کے انتظامات کی بہتری اور رین ایمرجنسی کے حوالے سے اقدامات تیز کردیئے ۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی نے ضلعی حدود میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کاموں کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کردیا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات ترتیب دینے کے ساتھ علاقائی سطح پر قبل از وقت برساتی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی ذمہ داران کے باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں سیوریج سسٹم کی درستگی اور سیوریج کے کھلے مین ہولز کو کورز کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے فوری اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی مسائل پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے میٹنگ اور علاقائی دورے کرکے جاری بلدیاتی و رین ایمرجنسی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،کونسلرز اور بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ متوقع برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہاکہ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مسائل کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کرینگے بعد ازاں ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تحت علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی اور رین ایمرجنسی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جار ی انتظامات کو تیز کئے جائیں اور متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی انتظامات ترتیب دیکر دوران برسات عوامی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔بلدیہ کورنگی کراچی