رائیونڈ جاتے جاتے نجانے کس نے عمران کا رخ بدل دیا : چانڈیو

Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

کراچی (جیوڈیسک) عمران خان کے سندھ جانے کے اعلان پر مولا بخش چانڈیو نے فوراً ویلکم کہہ دیا، مگر ذرا مختلف انداز میں۔ عمران خان کے خطاب پر مشیر اطلاعات سندھ بولے۔

خان صاحب سندھ آنے کا شوق پورا کر لیں۔ رائے ونڈ جاتے جاتے نہ جانے کس نے عمران خان کا رخ تبدیل کر دیا، لگتا ہے چودھری نثار کے ساتھ سفر کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سیاسی اداکار عمران خان کو روز نیا مشورہ دیتے ہیں، پیپلز پارٹی کسی سیاسی اداکار سے نہ پہلے ڈری ہے، نہ اب ڈرے گی۔