راجہ یاسر سرفراز کی ہدایت پر PTI کا پشاور سے اٹک آنے والی احتساب ریلی میں بھرپور شو آف پاور

PTI

PTI

چکوال : عمران خان صاحب کی دی گئی کال پر PTI چکوال کی ضلعی قیادت اور ورکرز نے پشاور سے اٹک آنے والی احتساب ریلی میں بھرپور شو آف پاورکیا۔

شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی کی چکوال آمد کے موقع پر ضلع بھر کے تمام عہدہ داروں اور ورکرز کے ساتھ باہمی مشاورت اور اس ریلی کو کامیاب بنانے کی تجاویز کے بعد اس ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی۔

اس دوران راجہ یاسر سرفراز ملک سے باہر ہونے کے باوجود بھی تمام ضلعی قیادت سے رابطے میں رہے ۔اس عمل کے دوران PTI ورکرز نے اپنی سینئر قیادت کو بھرپور یقین دلایا کہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانیاں بروئے کار لائیں گے۔

وزیراعظم کے خلاف پانامہ لیکس میں لگنے والے الزامات کا بھرپور احتساب اس وقت کی اہم ضرورت ہے اور خان صاحب ہی وہ واحد قومی لیڈر ہیں جو ملکی نظام میں کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا پختہ ارادہ اور ہمت رکھتے ہیں۔

وہی واحد ایسی شخصیت ہیں جو عوام کو قائل کر کے جمہوری رویے کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے حکمرانوں پر سیاسی تحریک چلا کر ملک میں احتساب اور انصاف کا نظام قائم کر سکتے ہیں۔

PTI

PTI

٭٭٭٭پاکستان تحریک انصاف چکوال ٭٭٭٭