راجکوٹ ٹیسٹ: مرلی وجے اور پجارا کی سنچریاں

Rajkot Test

Rajkot Test

راجکوٹ (جیوڈیسک) مرلی وجے اور پجارا کی سنچریوں کی بدولت بھارتی ٹیم راجکوٹ ٹیسٹ میں واپس آگئی ، انگلینڈ کے 537 رنز کے جواب میں اس نے چار وکٹ پر 319 رنز بنالیے۔

ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے 63رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز شروع کی، گوتھم گھمبیر 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے
پھر دوسری وکٹ پر مرلی وجے اور چیتشور پجارا نے 209 رنز کی شراکت بنائی، پجارا 124 اور مرلی وجے 126رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ نائٹ واچ مین امیت مشرا کی گری، کھیل کے اختتام پر ویرات کوہلی 26رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، بھارت کو اب بھی انگلینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کےلیے 218 رنز بنانے ہیں۔