عیدالفطر کے موقع پر فروخت کرنے کیلئے تیار کی گئی زہریلی شراب کی بوتلیں اور خام مال برآمد

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) رمضان المُبارک کے دوران عیدالفطر کے موقع پر فروخت کرنے کیلئے تیار کی گئی زہریلی شراب کی 02 ہزارتیار بوتل اور 02 ہزار بوتل کا خام مال برآمد۔ زہریلی شراب کی بھاری کھیپ عید کے موقع پر شہر میںفروخت کیلئے تیار کی جا رہی تھیں۔

ملزمان نے روزانہ سینکڑوں شراب کی بوتلیںشہر اور گرد ونواح میں فروخت کرنے کیلئے تیار کرنی تھیں۔یہ بات ASPسٹی شہباز الہٰی نے تھانہ سٹی میں پکڑی گئی ز ہریلی شراب کی جس میں 604 ولائیتی شراب، 1400 کُپی کی تیار بوتل اور 02 ہزار شراب کی بوتل کا خام ما ل کے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ RPOڈیرہ غازیخان رحمت اللہ خان نیازی اور DPO غلام مبشر میکن کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے منشیات کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے چونکہ عید کے موقع پر منشیات کا کاروبار عروج پر ہوتا ہے

جو نوجوان نسل کیلئے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔اسی سلسلہ میں منشیات کیخلاف کریک ڈائون کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بلاک نمبر 33میںمو جود گودام میں کامیاب ریڈ کر کے ز ہریلی شراب کی 02 ہزارتیار بوتل اور 02 ہزار شراب کی بوتل کا خام ما ل برآمد کر لیا جبکہ موقع سے فرار ہونے والے ملزمان عامر اور اورنصیر عرف جنگو کیخلاف مقدمہ نمبر 225/15بجرم 3/4/4/79EM درج کر لیا گیا ہے۔ ASP سٹی شہباز الہٰی نے کہا کہ منشیات ،قحبہ خانوں اور جواء کے خلاف بھر پور کاروائی جاری ہے جبکہ SHOتھانہ سٹی رانا محمد اقبال نے بتایا کہ ملزمان عامر اور اورنصیر عرف جنگو نے بلاک نمبر 33 میں فیکٹری قائم کر رکھی تھی جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں بوتلیں تیار کرکے شہر اور اس کے گردونواح میں سپلائی کی جانی تھیں

مفرور ملزمان عامر اور اورنصیر عرف جنگو کی گرفتاری کیلئے تحرک جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس کے کامیاب ریڈ سے زہریلی /جعلی شراب کی فیکٹری پکڑی گئی جہاں سے ز ہریلی شراب کی جس میں 604 ولائیتی شراب، 1400 کُپی کی تیار بوتل اور 02 ہزار شراب کی بوتل کا خام ما ل، 04 عدد کینیںاور لیبل وغیرہ برآمد کی گئیں ہیں۔

Dera Ghazi Khan News

Dera Ghazi Khan News