رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ سے ملک میں ہلاکتیں افسوس ناک امر ہے۔ سلیمان گیلانی

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت و سرپرست اعلیٰ مدنی گروپ پیر سید سلیمان گیلانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملک بھر میں ہلاکتیں افسوس ناک امر ہے۔

حکومت فوری طور پر لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے۔ کیونکہ یہ حکومت کا فریضہ ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں خصوصی نماز تراویح سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ ناقابل قبول ہے۔

حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر ایسے اقدامات کرے جس سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو سکے۔