رمضان آ گیا

رمضان آگیا رمضان آ گیا
رمضان آگیا رمضان آ گیا
مہمان آگیا مہمان آ گیا
رمضان آگیا رمضان آ گیا

دیکھا جو چاند چل دیئے
تراویح کے لیئے
سحری کے انتظام اور
تسبیح کے لیئے
سارے مہینوں کا سلطان آگیا
رمضان آگیا رمضان آگیا رمضان

ہاتھوں کو کھول
کیجیئے خیرات دوستو
اس میں چھپی ہے
راہ نجات دوستو
سچا بنانے ہم کو مسلمان آگیا
رمضان آگیا رمضان آگیا

فطرانے اور ذکوات
ادا کیجیئے جناب
اللہ کا حق ہے
بندوں کو وہ دیجیئے جناب
کرنے کو مشکلیں آسان آ گیا
رمضان آگیا رمضان آگیا

اپنے پڑوسیوں کی
خبر لیجیئے حضور
احکام خدا کا ہی
اثر لیجیئے حضور
ممتاز ہونے سب پہ
مہربان آگیا
رمضان آ گیا رمضان آ گیا ….

Ramadan

Ramadan

ممتاز ملک