رانا ثناء سیاسی لیڈر نہیں، ولن اور سیاست پر داغ ہیں: شوکت یوسف زئی

Shaukat Yousafzai

Shaukat Yousafzai

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف توہین آمیز بیان پر خیبر پختونخوا کے سابق وزیر شوکت یوسف زئی پنجاب کے وزیر قانون پر خوب برسے۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی قیادت کو رانا ثناء کے الٹے سیدھے بیانات کا نوٹس لینا چاہئے، اگر وہ پارٹی ترجمان ہیں تو نون لیگ کا اللہ ہی حافظ ہے۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کو نون لیگ میں بھی کوئی اہمیت نہیں دی جاتی وہ صرف بڑھکیں ہی مار سکتے ہیں۔