راشد صدیقی میموریل سائیکل ریس کی تقسیم انعامات آج کمشنر کراچی آفس میں منعقد ہو گی

 Commissioner Karachi Office

Commissioner Karachi Office

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے منعقد ہونے والی راشد صدیقی میموریل سائیکل ریس کی تقسیم انعامات (آج ) مورخہ 11 مئی 2016ء بروز بدھ شام 5 بجے کمشنر کراچی کے آفس میں منعقد ہوگی اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ سائیکل ریس کے فاتح ،رنر اپ اور دیگر سائیکلسٹ میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کرینگے۔

چیف آرگنائزر اور نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے سائیکل ریس کے فاتح رنر اپ سمیت ریس میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ کو تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر