پاکستان مسلم لیگ ن ایک حقیقت کا نام ہے اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے، راجہ ریاض

Raja Muhammad Riaz President PML (N) Ksa

Raja Muhammad Riaz President PML (N) Ksa

پوران/جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پاکستان مسلم لیگ ن ایک حقیقت کا نام ہے اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے، توڑ پھوڑ کی سیاست سے نیا پاکستان کا نعرہ اپنی موت آپ مرگیا سیاسی نعروں سے ملک ترقی کرتے ہیں نہ عوام ساتھ دیتی ہے سیاسی نابالغ اپنی اصلاح کرلیں ان خیالات کا اظہار راجہ ریاض صدر PMLN سعودی عرب نے میڈیا سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کو مدنظر رکھا جس کا ثبوت پاکستان میں جاری ترقیاتی کاموں کا جال ہے جبکہ چین کے تعاون سے سی پیک منصوبے کی تکمیل سے نا صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیاکی تقدیر بدجائے گی حکومت بجلی بحران کے خاتمے کے لیے بھی جامع حکمت عملی سے کام جاری ہے انشااللہ 2018 پہلے بجلی بحران کا خاتمہ ہوجائے گااس وقت برابری کی بنیاد پر ملک کے تمام ایریاز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور طریقے سے کام جاری ہے جس سے آزادی پاکستان کے بعدتکمیل پاکستان کی سفر تیزی سے طے ہوگا راجہ محمد ریاض نے کہاکہ یہ وہ راز ہے جس کی وجہ سے پاکستان دشمن طاقتیں ظالمان نما درندوں کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عمل روکنے کے درپے ہیں لیکن پاک افواج انھیں بھرپور انداز میں ناکام بنا رہی ہے۔

اس میں افسوس کا پہلو یہ ہے کہ ہماری سیاسی جماعتیں د شمن کی سازش ناکام بنانے کی بجائے نادانشتہ طور پر دشمن کا ساتھ دیتیں نظر آئیں اوردھرنے تو کبھی دھمکی سے حکومت کی کارکردگی پر اثر اندوز ہونے کی کوششیں کی گئیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ عوام نے مخالفین سمیت دشمن کو ناکام کیا، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ ریاض نے مزید کہا آج پاکستان تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہاہے انشااللہ پاکستان بہت دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں نظر آئے گا انہون نے مزید کہاکہ پاکستان ہماری جان ہماری منزل ترقی پافتی پاکستان ہے اور قائد ین میاں برادران کے مشن پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔