معروف یوگا گرو بابا رام دیو بھی مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکیاں دینے لگا

Baba Ramdev

Baba Ramdev

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارت ان دنوں انتہا پسندوں کے نرغے میں پھنس چکا ہے۔ انتہا پسند ہندو تنظیمیں آر ایس ایس شیو سینا ، ہندو سینا اور بی جے پی کو ایک طرف رکھیئے۔ معروف یوگا گرو بابا رام دیو بھی مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکیاں دینے لگا ہے۔

رام دیو نے ریاست ہریانہ کے علاقے روہتک میں آر ایس ایس کے ایک پروگرام میں کہا کہ جو مسلمان بھارت ماتا کی جے بولنے سے انکار کرتے ہیں اگر انہیں قانون کا پاس نہ ہوتا تو لاکھوں مسلمانوں کے سر تن سے جدا کر دیتا۔ رام دیو کے اس بیان کے بعد کانگریس اور آر جے ڈی کے بعض رہنماؤں نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت میں گذشتہ چند مہینوں سے بھارت کی جے نہ بولنے پر ہندؤوں اور مسلمانوں کے درمیان تنازع چل رہا ہے جبکہ مہاراشٹرا اسمبلی نے ایک مسلمان رکن اسمبلی وارث پٹھان کی رکنیت بھی معطل کر دی تھی۔