رائٹرز کلب ممبران کا اجلاس، نئے لکھاریوں کی تربیت پر غور

Writers Club

Writers Club

کراچی : آن لائن رائٹرز کلب کے ممبران کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں تمام ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ممبران نے نئے لکھاریوں کی تربیت کی طرف توجہ دلائی۔ ممبران کا کہنا تھا کہ نئے لکھنے والوں کے لیے ہفت روزہ ورکشاپس کا انعقاد ہونا چاہیے اور لکھاریوں کے لیے مقابلہ جات ہونے چاہیں جن میں زیادہ تر ممبران نے سولفظی کہانی اور شاعری کی طرف توجہ دلائی۔

اس اجلاس کے اعلامیہ یہ ہے کہ سو لفظی کہانی کامقابلہ ہونا چاہیے،آسان موضوعات پر مقابلہ ہونا چاہیے۔آخر میں رائٹر زکلب کے مدیر عارف رمضان جتوئی نے تمام ممبران کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نئے لکھاری ہمارے معاشرے کے لیے ایک استاد کی حیثیت رکھتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ بات میں صداقت اوور پختگی ہوجو کہ اچھے مطالعے سے ہی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان صحافیوں کی اشد ضرورت ہے جن کے لیے ہم اپنی ممکنہ صلاحیتوں کوصرف کرتے رہیں گے۔ نئے لکھنے والوں کوآگے لانے کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے اخبارات کے ایڈیٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جہاں پر نئے لکھاریوں کوموقع دیا جاتاہے اور ان کی تحریروں کو شائع کیا جاتا ہے۔