دھاندلی کا شور مچانے والوں کو شکست سے سبق سیکھ لینا چاہیے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں کو اپنی شکست سے سبق سیکھ لینا چاہیے۔

لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کےامیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ عوام کےمسائل حل کے لئے دن رات ایک کر دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام ملک میں جمہوریت کا فروغ اور جمہوری اداروں کا استحکام چاہتے اور احتجاجی سیاست سے نفرت کرتے ہیں ہیں، اس لئے انہوں نے الزام تراشی ،جھوٹ، منافقت اور ہٹ دھرمی کی سیاست کو یکسر رد کر دیا۔