شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے سڑک پر لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کامران چورنگی تا PHA سوسائٹی ڈبل روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شاہراہ پر لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں روز بروز اضافہ اور عوام اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو رہے ہیں۔پہلوان گوٹھ تا شاہراہ فیصل روڈ کی بندش کی وجہ سے بھٹائی آباد اور صفورا گوٹھ جانے کے لئے لاکھوں لوگ اس شاہراہ سے گزرتے ہیں۔

کامران چورنگی تا PHAسوسائٹی تک ڈبل روڈ سے روزانہ لاکھوں افراد کی امد و رفت ہوتی ہے سڑک ٹوٹ پھوٹ اور اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید خوف کے عالم میں اس شاہراہ پر سفر کرنے پر مجبور ہیں مگر شہری ادارے سڑک کی بحالی پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں مذکورہ شاہراہ کی تعمیر ہوئے عرصہ 30سال سے زائد ہوچکا ہے بھٹائی آباد ،PHAسوسائٹی ،بسم اللہ ٹائون اور چشتی نگر کے مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سے اپیل کی ہے کہ کامران چورنگی تا PHAسوسائٹی ڈبل روڈ کی تعمیر کو یقینی بنا ئیں اور شاہراہ پر اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں تاکہ عوام مذکورہ سڑک پر آمد روفت بلا خوف و خطر کرسکیں اور شاہراہ پر آئے روز لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کے عذاب سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے۔