جب سڑکیں بنتی ہیں تو دل ملتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

گوجرہ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک زمانہ تھاجب 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی ، آج کم ہوگئی ، ایک زمانہ آئ ےگا مکمل ختم ہوجائے گی۔ جب سڑکیں بنتی ہیں تو دل ملتے ہیں۔

انہوں نے کہ اکہ آج کسی کے پاس الگ ایجنڈا رکھنے کی گنجائش نہیں ،سب کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی ہونا چاہیے ۔وزیراعظم نوازشریف نے گوجرہ میں موٹر وے ایم فور کے گوجرہ شورکوٹ سیکشن پر تعمیراتی کام کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کسی کے پاس الگ ایجنڈا رکھنے کی گنجائش نہیں، ٹانگیں کھینچے والے حکومت کی نہیں ، پاکستان کی ٹانگ کھینچ رہےہیں ۔

وزیراعظم نےکہاکہ ایل این جی پاور پراجیکٹ کے 3 منصوبوں پر 110 سے 115 ارب روپے بچا کر قومی خزانے میں پہنچائے یہ حکومت کا کریڈٹ ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ جگہ جگہ موٹر وے کا نیٹ ورک ہوتو معیشت تیزی سے ترقی کرسکتی ہے، پاکستان کے تمام علاقوں کو ایک دوسرے کے برابر آنا ہے تو سڑکوں کا جال ضروری ہے ، بہت جلد کراچی اور لاہور بھی موٹر سے مل جائیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک زمانہ تھا،18،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ، آج بہت کم ہوگئی ، ایک زمانہ آئے گا جب لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی۔