روس کیجانب سے امریکی انتخابات میں ہیکنگ کے الزامات کی تردید

America Election

America Election

ماسکو (جیوڈیسک) روسی حکومت کے ترجمان نے امریکی صدارتی الیکشن میں ہیکنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی الزامات “وچ ہنٹ” کی یاد دلاتے ہیں۔ ہیکنگ کے حوالے سے امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔

امریکا کسی ثبوت کے بغیر بے بنیاد الزامات کو بچگانہ اور غیر پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھا رہا ہے۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے ہیکنگ کے الزامات کی مذمت کرنے کے لیے “وچ ہنٹ” کی اصطلاح استعمال کی تھی۔