سفاری پارک لاہور: جانوروں کی خریداری میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف

Safari Park

Safari Park

لاہور (جیوڈیسک) کرپشن کے ناسور نے جانوروں کو بھی نہ بخشا۔ سفاری پارک میں جانوروں کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

شیر اور دیگر جانور مارکیٹ سے چار گنا زائد قیمت پر خریدے گئے۔ نیب پنجاب نے لاہور کے سفاری پارک میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ تحقیقات اس خرد برد میں ملوث محکمہ وائلڈ لائف کے 5 افسروں کیخلاف کی جا رہی ہیں۔